پاکستان اور عمران خان کے نام نظم
نيا پاکستان
دھيمی جس کی لو ہے آج ، مدھم جس کی شان
آسمان پہ چمکے گا پھر، بن کے ايک نشان
ميرا پاکستان نيا ہو،تيرا پاکستان!
جاگے گی تقدير پھر اسکی، نکھرے گی تصوير پھراسکی
جب تک ايک دعا ہے اپنی، جب تک ايک ايمان
ميرا پاکستان نيا ہو،تيرا پاکستان
اپنی حالت خود سنواريں، مدد کو اس کا نام پکاريں
جو ہے مالک،جوہے وارث،جو رحيم، رحمان
ميرا پاکستان نيا ہو،تيرا پاکستان
عقل و علم کا دور پھر آۓ،خلق وہنر کا زور پھر چھاۓ
عقل و علم کا دور پھر آۓ،خلق وہنر کا زور پھر چھاۓ
قائد کے نکات ہوں جس ميں، اقبالی ديوان
ميرا پاکستان نيا ہو،تيرا پاکستان
ميرا پاکستان نيا ہو،تيرا پاکستان
جمھورری ہوں طاقت والے، بادشاہوں کے منہ ہوں کالے
قول نبی نافذ ہوجاۓ،اللہ کا فرمان!
ميرا پاکستان نيا ہو، تيرا پاکستان!
خوشحالی پھر نيند سے جاگے،چورلنگوٹی چھوڑ کے بھاگے
ڈاکو کو قانون کا ڈر ہو،پورا ہو ميزان
ميرا پاکستان نيا ہو، تيرا پاکستان
سستی ہو جاۓ پھر روٹی، کھری ھو اپنی قسمت کھوٹی
مشکل ہوں ضمير کے سودے، مہنگا ہو ايمان
ميرا پاکستان نيا ہو،تيرا پاکستان
پرچم پاکستان بلند ہو،تاروں پرپھراپنی کمند ہو
جھکاہوا ظالم کا سر ہو،اونچاہوانسان
ميرا پاکستان نيا ہو،تيرا پاکستان
جس نے جتایا اپنے وطن کو،وہی سجاۓ اپنے چمن کو
آؤ اٹھا ليں جھنڈا اس کا ، جس کا نام عمران
ميرا پاکستان نيا ہو،تيرا پاکستان
ميرا پاکستان نيا ہو،تيرا پاکستان
تيرا پاکستان نيا ہو،ميرا پاکستان
انشاءاللہ !
سعديه وسيم
Dheemi jis ki lo hai aaj, mudhum jis ki shaan
Aasmaan pe chumke ga phir bun k ik nishaan
Mera Pakistan naya ho, tera Pakistan!
Jaage gi Tuqdeer phir is ki, nikhray gi tasveer phir jiski
Jab tuk aik dua hai apni, jab tuk aik eemaan
Mera Pakistan naya ho, tera Pakistan!
Apni haalat khud sunwaarain, mudad ko ous ka naam pukaarain
Jo hai Maalik, Jo hai Waaris, Jo Raheem, Rahmaan
Mera Pakistan naya ho, tera Pakistan!
Aql o ilam ka dor phir aaiy. Khulq o hunr ka zor bhi laaiy
Qaid k nukkaat hon jis mein, Iqbaali Deevaan
Mera Pakistan naya ho, tera Pakistan!
Jis ne jitaaya apne Watan ko, Wahi sajaaiy apne Chaman ko
Aao utha lain jhunda ous ka, jiska naam IMRAN
Mera Pakistan naya ho, tera Pakistan!
Apna Pakistan Naya ho, Apna Pakistan!
Ameen
SW
Dedicated to Pakistan and Imran Khan

No comments:
Post a Comment